ابنا: ذرائع کے مطابق چیک ہیگل نے دعوی کیا کہ روسی صدر ولایمیر پوتین نے اس ملک کو تنہائی کا شکار بنا دیاہے۔دوسری جانب فرانس کے وزیرخارجہ نے روس کے ساتھ جنگ کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔ ان ذرائع کےمطابق فرانس کے وزیرخارجہ لوران فابیوس نے یوکرین کے مسئلے پر روس کے ساتھ جنگ کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر روس، پچیس مئی کو یوکرین میں ہونے والے انتخابات کے عمل کو کمزور کرنے کی کوشش کرےگا تو ماسکو پرمزيد پابندیاں عائد کردی جائيں گی۔فابیوس نے کہا کہ یوکرین کے الحاق کو بھی قبول نہيں کیاجاناچاہیئے اور روس سے جنگ بھی نہيں کرنی چاہیئے بلکہ دباؤ ڈالنے کے لئے سفارتکاری اور پابندیوں سےکام لینا چاہیئے۔فابیوس نے کہا کہ یہ سمجھنا کہ روسی صدر کے ذہن میں کیا چل رہا ہے، مشکل ہے لیکن روس کے ساتھ کرائیمیا کا الحاق ناقابل قبول ہے اور یہ تسلیم نہيں کیا جاسکتا کہ کوئی ملک، کسی ملک میں ضم ہوجائے۔واضح رہے کہ کرائیمیا کے روس سے ملحق ہونے کے بعد پورے یوکرین ميں کشیدگی پھیل گئي ہے۔
.......
/169